
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا قتل کیس میں جائے وقوعہ سے ملنے والے پستول کا خول سیکیورٹی گارڈکے پستول سے میچ نہیں ہوا۔
نجی ٹی وی چینل’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق میر رضا کیس میں ایک اہم فارنزک رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والا 30بور کا خول پستول نمبرLA-1197 کے 2 ٹیسٹ خولوں سے میچ نہیں ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرائم خول اور ٹیسٹ خولوں کے اسٹرائیکر پن اور بریچ فیس کے نشانات مختلف ہیں، یہ رپورٹ تھانہ فیروزآباد کے مقدمہ نمبر 795/2026 سے متعلق ہے، جس میں اغواء، قتل اور شواہد مٹانے کی دفعات شامل ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح تفتیش جاری ہے اسی طرح پولیس کی کارروائی بھی ایک مذاق اور ڈھونگ بنتی جا رہی ہے کیونکہ میر رضا کے قاتلوں کو بچانے کی کوشش میں پولیس کی تفتیش اپنی ساکھ کھوتی جا رہی ہے۔
