
دبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک )ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا ءکپ کے اہم میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ہانگ کانگ ویمن کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔
دبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے 11ویں میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 143 رنز بنائے۔ شوال ذوالفقار نے سب سے زیادہ 47 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عائشہ ظفر نے 26 اور فاطمہ ثناء نے 24 رنز بنائے۔
ہانگ کانگ کی جانب سے جولین کور 4 وکٹیں لے کر نمایاں رہیں جبکہ اقرا سحر اور کیری چین نے 2,2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
