تھانہ بھارہ کہو میں درج مقدمے  کی سماعت،انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کا بانی پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کا عندیہ 

حیاتیات Sep 3, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ بھارہ کہو میں درج مقدمے میں انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کا عندیہ دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جج طاہر عباس سپرا نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کا ایک کیس میں جیل ٹرائل شروع ہونے والا ہے،کیا پتہ اسی کیس میں شروع ہوجائے جو میرے پاس زیرسماعت ہے۔

وکیل مرتضیٰ طوری نے کہاکہ جیل ٹرائل کیلئے وزارت قانون کو لکھے خط کا جواب آیا ہے؟جج طاہر عباس سپرا نے مسکراتے ہوئے اگلا کیس کال کروا دیا،بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی پر عدالت نے سماعت 29اکتوبر تک ملتوی کردی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں