اسلام آباد ائیرپورٹ  پر مشکوک گاڑی  کے نہ رکنے پر اہلکاروں کی فائرنگ، 2 کارسوار زخمی

حیاتیات Sep 3, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیل پاکستان آن لائن)نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کے مرکزی انٹری پوائنٹ پر مشکوک گاڑی کے نہ رکنے پر سیکیورٹی پر متعین عملے نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 2 افراد زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے مرکزی انٹری گیٹ پر اچانک تیز رفتار کار انٹری گیٹ پر آتے دیکھ کر ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکار نے کار کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن کار سواروں نے گاڑی نہ روکی تو اہلکاروں نے سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے گاڑی کو رکوانے کے لیے فائرنگ کی۔


فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 افراد جن کے نام رحمت اللہ اور عبدل جبار معلوم ہوئے شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو پمز منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے ایک ملزم کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے نکلا، دوسرا ملزم بلوچستان کے ضلع کوہلو کے تھانہ کوہلو کا مطلوب اشتہاری ہے۔

گولیاں لگنے سے دونوں زخمی ہوگیے جبکہ گاڑی کی فرنٹ سکرین ٹوٹ گئی، دونوں زخمیوں کو پمز منتقل کیا گیا ہے جنکی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں