سوات:سیدو شریف سینٹرل ہسپتال سے نومولود بچی اغواء، پولیس نے بازیاب کروالیا

حیاتیات Sep 3, 2026 IDOPRESS

سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوات کے علاقے سیدو شریف سینٹرل ہسپتال سے نومولود بچی کے اغوا ءکا واقعہ پیش آیا جس پر پولیس نے بچے کو بازیاب کروالیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نومولود بچی کو بحفاظت بازیاب کرکے مبینہ طور پر اغواء میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار خاتون کی شناخت رقیہ زوجہ گل نواب کے نام سے ہوئی ہے، جو اپر دیر کی رہائشی اور اس وقت کوزہ بانڈئی میں مقیم ہے۔

پولیس نے نومولود بچی کو بحفاظت والدین کے حوالے کردیا جبکہ گرفتار خاتون سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس اور انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ نومولود بچوں کی حفاظت کے لیے ہسپتالوں اور گھروں میں خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر متعلقہ افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں