
پیرس(زاہد مصطفیٰ اعوان) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ فرانس کے صدر و معروف کاروباری شخصیت چوہدری اصغر خان کی جانب سے پاکستان سے یورپ کے دورے پر آئے ہوئے صدر کھاریاں بار ایسوسی ایشن چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ آف شیخو چک کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیات سمیت دوست احباب نے شرکت کی۔ میزبان چوہدری اصغر خان نے معزز مہمان چوہدری خالد حسین کا شرکاء سے تعارف کرایا۔ عشائیے میں مسلم لیگ (ن) فرانس کے جنرل سیکرٹری رانا محمود علی خان، وفاقی وزیر و چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون، فوکل پرسن و انفارمیشن سیکرٹری مسلم لیگ (ن) فرانس راجہ اشفاق حسین سمیت دیگر شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر شرکاء نے چوہدری خالد حسین کو پیرس آمد پر خوش آمدید کہا اور کہا کہ کھاریاں بار سے وابستہ وکلاء ہمیشہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے دلوں کے قریب رہے ہیں۔
صدر کھاریاں بار چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ نے پرتکلف عشائیے پر میزبان چوہدری اصغر خان اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات قابلِ تحسین ہیں اور پاکستان کی ترقی میں ان کا کردار ہمیشہ اہم رہے گا۔
