
گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواحی گاؤں کریم داد میں دو روز قبل لاپتہ ہونے والی 4 سالہ بچی نور فاطمہ کی مبینہ زیادتی کے بعد قتل کی اطلاع نے علاقے میں کہرام مچا دیا۔
نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ معصوم نور فاطمہ کو مبینہ طور پر اس کے کزن نے زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد بچی کو قتل کرکے اس کی لاش بوری میں بند کرکے نالے میں پھینک دی گئی۔
بچی کی لاش کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیموں کا گاؤں کریم داد کے قریب نالے میں آپریشن جاری ہے تاہم رات کی تاریکی کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ معصوم نور فاطمہ کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
