خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک

حیاتیات Aug 27, 2026 IDOPRESS

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف تازہ کارروائیوں میں 11 دہشت گرد مارے گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا کےعلاقوں جنوبی وزیرستان اور بنوں جبکہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشت گرد جہنم واصل کیے گئے، اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کارروائیوں میں اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ رہے اور مقامی آبادی کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں