راولپنڈی میں ہلاک ہونے والا شخص پی ٹی آئی کا کارکن تھا، شفیع جان نے تصدیق کر دی

حیاتیات Aug 12, 2026 IDOPRESS

سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما شفیع جان نے تصدیق کر دی کہ راولپنڈی مال روڈ پر ہلاک ہونے والا شخص پی ٹی آئی کا کارکن تھا۔

’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں گفتگو کے دوران شفیع جان نے مان لیا کہ فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والا محمد حسین ضلع خیبر کا رہائشی تھا۔اس کا تعلق ایم پی اے عبدالغنی کے حلقے سے ہے، تاہم اس کے پاس کوئی پارٹی عہدہ نہیں تھا نہ ہی اسے کوئی ذمے داری سونپی گئی۔

دوران پروگرام شفیع جان نے سیکیورٹی فورسز کے اہلکار پر فائرنگ کی مذمت کی اورکہا کہ اس واقعے کو تحریک انصاف کے ساتھ جوڑنا زیادتی ہے۔

اُنہوں نے راولپنڈی مال روڈ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے لانے اور مکمل تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں