اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے رابطہ، مکہ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال

حیاتیات Aug 10, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں مکہ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور کویتی وزیر شیخ جراح جابر نے خطے کی صورتحال، بشمول مقبوضہ مشرقی یروشلم، پر تبادلہ خیال کیا۔

بتایا گیا ہے کہ اس ٹیلیفونک گفتگو کے دوران پاکستان کویت دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ کویتی وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ پاکستان کے فالو اَپ اور اہم شعبوں میں تعاون و سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں