
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی اہلیہ نائلہ راجہ نے کہا ہے کہ اگر دو لوگوں کا ساتھ رہنا مقدر میں نہ ہو تو وہ الگ ہو ہی جاتے ہیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق نائلہ راجہ اُس وقت خبروں کی زینت بنیں جب سوشل میڈیا پر عماد وسیم کے ساتھ ان کے تعلق سے متعلق قیاس آرائیاں سامنے آئیں۔ اس دوران مختلف دعوے کیے گئے، تاہم اس وقت دونوں نے ان خبروں کی تردید کی تھی۔ بعد ازاں عماد وسیم نے اپنی پہلی اہلیہ سے علیحدگی اختیار کی اور نائلہ راجہ سے شادی کر لی۔
اس تمام معاملے کے بعد سے سوشل میڈیا پر اس جوڑی کو اکثر تنقید کا سامنا رہتا ہے۔
نائلہ راجہ کے اس جواب پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایک بار پھر مختلف ردِعمل سامنے آئے۔ ایک صارف نے لکھا یہ بات تو آپ ہی کہہ سکتی ہیں کیونکہ آپ کسی اور کا شوہر لے سکتی ہیں۔ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ کہنا کہ ان کی علیحدگی مقدر میں تھی، واقعی حیران کن بات ہے۔
