
ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن)روسی فٹبال ٹیم کو 2022 میں یوکرین پر حملے کے بعد پہلی مرتبہ کسی فیفا ایونٹ میں شرکت کا موقع مل رہا ہے کیونکہ فیفا نے اعلان کیا ہے کہ آذربائیجان میں منعقد ہونے والے پہلے انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول میں تمام رکن ممالک شرکت کر سکتے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق فیفا نے یوکرین پر حملے کے بعد فروری 2022 میں روس کو بین الاقوامی مقابلوں سے معطل کر دیا تھا۔ بعد ازاں 2023 میں روس کی انڈر 17 لڑکوں اور لڑکیوں کی ٹیموں پر عائد پابندی ختم کر دی گئی، تاہم روسی ٹیمیں اب تک فیفا اور یورپی فٹبال تنظیم کے زیر اہتمام انڈر 17 مقابلوں میں شریک نہیں ہو سکیں۔
