
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف سوئٹزلینڈ کا دورہ مکمل کر کے وفد کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سوئٹزرلینڈ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد زیورخ کے ہوائی اڈے سے وفد کے ہمراہ پاکستان روانہ ہوئے۔زیورخ ایئرپورٹ پر پاکستانی سفیر سلیم بٹ نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔
