
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صومالی قزاقوں کی قید میں موجود پاکستانیوں نے ایک بار پھر حکومت سے رہائی کی اپیل کردی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جہاز ایم ٹی آنر 25 کے سیکنڈ آفیسر سید کاشف عمر نے اپیل کی کہ 57 دن سے قید میں ہیں، حکومت فوری رہائی دلائے، کھانے کو کچھ نہیں جس سے مغوی بیمار ہو رہے ہیں۔
کاشف عمر نے کہا کہ کمپنی مالکان قزاقوں سے بات کرنے کو تیار نہیں لہٰذا حکومت جہاز کمپنی کو مذاکرات پر تیار کرے۔
دوسری جانب جہاز کے انڈونیشین کپتان نے بھی اپنی حکومت سے مدد کا مطالبہ کیا ہے۔
