
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیشن کورٹ لاہور نے 2 غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی اور اغوا کے مقدمے میں گرفتار ملزم ساجد کی ضمانت منظور جبکہ ملزمہ نمرہ کی عبوری ضمانت خارج کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نے عبوری ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کی، عدالت نے ملزمہ کی عبوری ضمانت میں آج تک توسیع کررکھی تھی، جسٹس شہرام سرور چودھری نے عبوری ضمانت پر سماعت کی ۔
ایڈیشنل سیشن جج رفاقت گوندل نے ملزم ساجد کی درخواست ضمانت منظور کی، ملزم کی جانب سے وکیل سلمان شاہد نے دلائل دیے اور مؤقف اپنایا کہ ملزم ساجد پر اغوا اور زیادتی کا کوئی الزام نہیں ہے، ملزم پر گھر سے شواہد مٹانے کا الزام تھا، ملزم ساجد غریب سکیورٹی گارڈ ہے عدالت ضمانت پر رہا کرے۔
دو غیر ملکی خواتین سے زیادتی اور اغوا کے مقدمے میں رضا ڈار سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔
