سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹیوں پر چھوٹ میں غیرمعمولی اضافہ

بڑا ڈیٹا Nov 12, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں بڑھتے ہوئے مالیاتی دباؤ کی ایک بڑی وجہ سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی میں دی جانے والی مراعات اور چھوٹ میں غیرمعمولی اضافہ ہے جو گزشتہ ایک دہائی کے دوران تیزی سے بڑھا ہے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ٹیکس اخراجات (ٹیکس چھوٹ اور مراعات کے باعث قومی خزانے کو ہونے والے ممکنہ نقصان) مسلسل بڑھتے ہوئے حالیہ مالی سالوں میں مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 4 سے 5 فیصد کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس دوران ملک میں ٹیکس وصولیوں کی شرح جی ڈی پی کے تقریباً 10 فیصد پر جمود کا شکار ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں