
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا نے ایرانی جوہری پروگرام کی جاسوسی کے بدلے 20 ملین ڈالر انعام کا اعلان کردیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے 'ایوارڈ فار جسٹس' نامی اس اعلان کو مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے سوشل میڈیا پر شیئرکیا ہے۔
سینٹ کام نے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے افرادکو 20 ملین (2 کروڑ) ڈالر انعام کے ساتھ ممکنہ طور پرکسی دوسرے مقام پر منتقل ہونےکی سہولت بھی دی جائےگی۔
