
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی دارالحکومت میں بسنت2027کے دس روز انعقاد کے خلاف درخواست غیرضروری قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دوران سماعت جسٹس شہرام سرور نے استفسار کیا کہ آپ کے پاس 10روزہ بسنت کے انعقاد کا نوٹیفکیشن ہے؟ نوٹیفکیشن کے بغیر آپ کی درخواست کیسے قابل سماعت ہے؟عدالت نے کہاکہ محض ویب سائٹ کی دستاویزات پر کوئی حکم جاری نہیں کیا جا سکتا، نوٹیفکیشن کے بغیر کیسے کہہ دوں بسنت بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے؟حیرت ہے رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض کیوں نہیں لگایا؟عدالت نے درخواست گزار کو نوٹیفکیشن کے ساتھ درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔
