گوجرانوالہ کے نوجوان کو آسٹریلیا کے خواجہ سرا کیساتھ نکاح مہنگا پڑ گیا

بڑا ڈیٹا Aug 22, 2026 IDOPRESS

گوجرنوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)گوجرانوالہ کے نوجوان کیخلاف آسٹریلوی نژاد خواجہ سرا کیساتھ نکاح کا جعلی نکاح نامہ بنوا کر کروڑوں روپے ہتھیانے اور حبس بے جا میں رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق عثمان نامی نوجوان کا ٹک ٹاک پر آسٹریلوی خواجہ سرا سے رابطہ ہوا ، آسٹریلوی خواجہ سرا دو مرتبہ پاکستان آیا ، ملزم نے اس کے ساتھ نکاح کا جعلی نکاح نمامہ بنوایا، ملزم عثمان اور ساتھیوں نے 4 کروڑ سے زائد رقم اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کروائی، خواجہ سرا نے واپس جانے کی کوشش کی توملزمان نے زبردستی روک لیا، ملزمان نے آسٹریلوی شہری کو واپس بھیجنے کے عوض مزید رقم اور اپنے لئے ویزوں کا مطالبہ کیا، آسٹریلوی خواجہ سرا یکم جون کو مبینہ حراست سے فرار ہو کر لاہور پہنچ گیا، آسٹریلوی خواجہ سرا کی درخواست پر لدھیوالہ وڑائچ میں مقدمہ درج کیا گیا، پولیس نے ملزم عثمان اور اس کے والد کو حراست میں لے لیا، معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں