ساحل عدیل کو گرفتاری کا خدشہ، حفاظتی ضمانت لینے عدالت پہنچ گئے

بڑا ڈیٹا May 25, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف یوٹیوبر ساحل عدیم گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ساحل عدیم نے عدالت میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں مختلف مقدمات میں گرفتاری کا خدشہ ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کیس کی سماعت آج ہی کی جائے اور انہیں گرفتاری سے تحفظ فراہم کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق ساحل عدیم کے خلاف کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں مقدمات درج ہیں تاہم ان مقدمات میں اُن پر عائد الزامات کی تفصیل سامنے نہیں آسکی۔

خیال رہے کہ ساحل عدیم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اکثر مذہبی موضوعات پر گفتگو کرتے نظر آتے ہیں اور انکی ویڈیوز نوجوانوں میں خاصی مقبول ہوتی ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں