
نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی سکول میں واٹر فلٹر سے کرنٹ لگنے پر 8 سالہ طالبہ جاں بحق ہوگئی، جس کے بعد سکول کو سیل کر کے پرنسپل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق نارووال کے علاقے بھٹیاں کلاں میں ایک نجی سکول میں انتظامیہ کی مبینہ غفلت نے معصوم طالبہ کی جان لے لی۔
واٹر فلٹر سے پانی پیتے ہوئے 8 سالہ طالبہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی، جس کے بعد سکول کو سیل کر کے پرنسپل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ بھٹیاں کلاں کے ایک نجی سکول میں 8 سالہ طالبہ عمائمہ الیکٹرک واٹر فلٹر سے پانی پی رہی تھی کہ اچانک اسے زوردار کرنٹ لگا، معصوم طالبہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
