کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ایک مرتبہ پھر ملتوی

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی بار ایسوسی ایشن کے آج ہونے والے سالانہ انتخابات ایک مرتبہ پھر ملتوی کر دیئے گئے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ

جگہ May 7, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی بار ایسوسی ایشن کے آج ہونے والے سالانہ انتخابات ایک مرتبہ پھر ملتوی کر دیئے گئے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشنر عبدالستار ایڈووکیٹ نے تمام بیلٹ پیپرز واپس اٹھا لیے، بیلٹ پیپرز پولنگ سٹیشنز سے باہر لے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 5 ماہ سے متعدد بار کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ملتوی ہوئے، سندھ بار کونسل کی نگرانی میں آج کراچی بار ایسوسی ایشن کے الیکشن کا انعقاد ہو رہا تھا۔

الیکشن کے انعقاد کے لیے چاروں ضلعوں کی عدالتوں میں 33 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے تھے اور الیکشن کمشنر کے فرائض رکن سندھ بار کونسل عبد الستار سر انجام دے رہے تھے۔

صدر، نائب صدر، جنرل سیکریٹری، جوائنٹ سیکریٹری خزانچی اور لائبریرین کی نشستوں پر مقابلہ ہونا تھا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں