افغان حکام نے پاکستانی سرحد پر چیک پوسٹ بنانے کی کوشش کی : دفتر خارجہ 

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )دفتر خارجہ نے بارڈر بندش کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ افغان  حکام نے پاکستانی سرحد پر چیک پوسٹ قائم کرنے کی کوشش کی،

بڑا ڈیٹا Feb 28, 2025 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )دفتر خارجہ نے بارڈر بندش کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ افغان حکام نے پاکستانی سرحد پر چیک پوسٹ قائم کرنے کی کوشش کی، افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی جدید ہتھیاروں کو دہشت گرد استعمال کر رہے ہیں۔ یہ ہتھیار پاکستان کے اندر دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر ابوظبی کے ولی عہد نے پاکستان کا دورہ کیا۔ شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کا یہ پہلا دورہ تھا، جس میں 5 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ ان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا سے جلاوطن پاکستانیوں کا پہلا بیج پہنچا ہے۔ہم اس حوالے سے امریکا کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ہم مزید غیر قانونی پاکستانیوں کی واپسی پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔ جو پاکستانی واپس آئیں گے ہم انہیں واپس لیں گے کیونکہ وہ پاکستانی شہری ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی بیانات بھارت کے کشمیر میں جرائم و بربریت کو نہیں چھپا سکتے۔

بریفنگ میں انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستانیوں پر ویزا پابندیوں سے آگاہ نہیں ہیں۔ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد سعودی عرب میں مقیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی آر ٹی کو انٹرویو میں نائب وزیراعظم کا بیان بذات خود انتہائی واضح ہے۔ ہماری متعدد ممالک سے انڈر اسٹینڈنگ موجود ہے، جس میں وہ مخصوص تعداد میں افغانوں کو اپنے ممالک لے جانے کو تیار ہیں۔اگر وہ انہیں اپنے ممالک نہیں لے کر جاتے تو ان افغانوں کے حوالے سے متعلقہ اداروں کے فیصلے کی روشنی میں کارروائی ہو گی۔ مختلف ممالک کے افغانوں کو اپنے ممالک لے جانے کی مختلف مختلف ڈیڈ لائنز ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں