جی ایچ کیو حملہ کیس؛انسداد دہشتگردی عدالت کا 12سزایافتہ اشتہاریوں کے ضمانتی مچلکے اور شورٹی بانڈز ضبط کرنے کا حکم 

توانائی May 21, 2026 IDOPRESS

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں 12سزایافتہ اشتہاریوں کے ضمانتی مچلکے اور شورٹی بانڈز ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عدالت نے مجرموں کے ضامنوں کو جاری شوکاز نوٹسز کے جوابات غیرتسلی بخش قرار دے دیئے،عدالت نے ملزمان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرکے ضامنوں کو ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

عدالت نے کہاکہ جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں ضامنوں کو چھ چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی،سزایافتہ مجرمان میں عمرایوب، زرتاج گل، کنول شوزب، اشرف سوہنا اور بلال اعجاز شامل ہیں۔

عدالت نے کہاکہ اے ٹی سی راولپنڈی میں 9مئی مقدمات میں اشتہاری ملزمان کے خلاف بھی کارروائی شروع کی جائے، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنایا۔

یاد رہے کہ عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں 5مئی کو 47اشتہاری ملزمان کو 10،10سال قید کی سزا سنائی تھی،12مجرمان نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کی تھی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں