مفتاح اسماعیل کا ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر اعتراض،وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے جواب دیدیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر اعتراض کا جواب دیدیا۔ نجی ٹی وی

بڑا ڈیٹا Apr 9, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر اعتراض کا جواب دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے پروگرام میں میزبان مینزے جہانگیر سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہاکہ مفتاح اسماعیل میرے بھائیوں کی طرح ہیں،انہوں نے ہماری ساتھ کام بھی کیا ہے، آج بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت اسی فارمولے پر طے ہو رہی ہے جو ان کے دور میں تھا۔

وزیر پیٹرولیم کاکہناتھا کہ آج انہیں صرف نہال ہاشمی کی شکل دیکھ کر پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہوں ،میرا خیال ہے شاہد وہ سمجھتے ہوں کہ اگر وہ پارٹی میں ہوتے تووہ اس پوزیشن پر ہوتے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ ڈیزل کی قیمت میں زیادہ اضافہ ہوا،اس پر پی ڈی ایل کو زیرو کردیا گیا،کاربن سپورٹ لیوی ڈھائی روپے لگی ہوئی ہے،وہ وہیں پر قائم ہے،کسٹمز ڈیوٹی بھی وہی ہے جو مفتاح اسماعیل کے دور میں تھی، اس میں کیا غلط ہو گیایا صحیح ہو گیا۔

مفتاح اسماعیل کا ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر اعتراض؟


قیمتیں طے کرنے کا فارمولا آج بھی وہی ہے جو مفتاع اسماعیل کے وقت تھا، آج شاید انہیں نہال ہاشمی کو دیکھ کر پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہوں:وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک@MunizaeJahangir @AliPervaiz450 @Official_PetDiv @MiftahIsmail pic.twitter.com/BPuwDiyhP2

— SpotLight AajTv (@SpotlightAajtv) April 8,2026

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں