
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی موبائل سم کے اجرا کی روک تھام کیلئے ڈس اون کی مدت میں توسیع کر دی۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ غیر قانونی موبائل سم کے اجرا اور غیر مجاز رجسٹریشن کے خلاف اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کیلیے سم ڈس اون (اپنے نام سے ہٹانے) کی مدت 60 دن سے بڑھا کر 365 دن کر دی۔
بیان میں شہریوں کو آگاہ کیا گیا کہ موبائل سم کے اجرا کیلئے بائیو میٹرک تصدیق کے دوران احتیاط سے کام لیں کیونکہ اب نئی فعال ہونے والی کسی بھی سم کو ایک سال مکمل ہونے سے قبل اپنے نام سے ہٹایا نہیں جا سکے گا۔
