پوراکراچی MQM پاکستان کا تھا اور ہے،بلاول نے شہرقائد کیلئے کیا کیا؟ فاروق ستار

بڑا ڈیٹا May 25, 2026 IDOPRESS


کراچی (ویب ڈیسک) ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاہے کہ’پوراکراچی MQM پاکستان کا تھا اور ہے، اتنے عرصے بعد ایک شاہراہ بنائی اور اس کا نام بھٹو رکھ دیا، تمہارے پاس ایک ہی کی چوائس تھی، اسی کا نام رکھ دیا‘۔


ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ ورلڈاکنامک فورم کہہ رہا ہے کہ 12 واں تیزی سے ترقی کرنیوالا شہر کراچی اور آج چوتھا بدترین ناقابل رہائش شہر بنادیا، کریم آباد انڈر پاس خدا خدا کرکے مکمل ہوا ہے ، کے ٹو کے ذریعے 10 کروڑ گیلن اضافی پانی ہم نے کیا، کے 3 مصطفیٰ کمال نے کیا، آپ نے 18سال میں کتنا پانی کراچی کو دیا؟


انہوں نے بلاول کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے کہاکہ کراچی کی کتنی شاہراہوں کانام اپنے کسی کے نام پر رکھا، بھائی پورا کراچی ایم کیوایم پاکستان کا تھا اور ہے ، کس شاہراہ کا رکھتے اور کس کا نہ رکھتے، تم نے ایک ہی سڑک بنائی، ایک ہی کی چوائس تھی تو ایک کا رکھ دیا۔


ان کا مزید کہناتھاکہ دسمبر میں کراچی کے لیے بہت بڑی مقدار میں پانی دستیاب ہوگا، وفاق سے بات کرکے ایم کیوایم کے فور منصوبہ مکمل کرارہی ہےلیکن بلاول نے کتنا پانی دیا، کیا منصوبہ بندی کی ؟


سرجانی ٹاؤن کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کی گفتگو سنی تو لگا کوئی پریشان حال رہنما بات کر رہا ہے، مراعات یافتہ طبقے کیلئے ایک شاہراہ بنا کر اتنا پھیل رہے ہو، کیا اٹھارہ سال کے احتساب سے بچ جاؤ گے۔فاروق ستار نے کہا کہ قالین کے نیچے دبی نیب کی فائلیں باہر آئیں گی، اربوں کا حساب دینا ہوگا، یونیورسٹی روڈ کا منصوبہ اسی ارب سے ایک سو دس ارب کا کیوں ہوگیا؟ یہ ریڈ لائن پیپلزپارٹی کی ڈیڈ لائن بنے گی۔

"اتنے عرصے بعد ایک شاہراہ بنائی اور اس کا نام بھٹو رکھ دیا" فاروق ستار #ARYNews pic.twitter.com/pNqQeaoAez

— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) May 24,2026

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں