منشیات برآمدگی کیس: انمول پنکی کی ساتھی ملزمہ نسیم بی بی مفرور قرار

عی Nov 10, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کی انسدادِ منشیات کی عدالت میں منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ملزمہ انمول عرف پنکی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئی۔

دنیا نیوز کے مطابق دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ شریک ملزمہ نسیم بی بی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا، جس پر عدالت نے نسیم بی بی کو مفرور قرار دے دیا۔

عدالت نے نسیم بی بی اور جاوید کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے اور ملزمان سے متعلق اشتہارات شائع کروانے کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے ملزمہ کو مقدمے کی نقول فراہم کرنے کے لیے 24 نومبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نقول کی فراہمی کے بعد ملزمہ پر فردِ جرم عائد کی جائے گی۔

عدالت نے ملزمہ کے اثاثے ضبط کرنے کی درخواست پر آئندہ سماعت میں دلائل طلب کر لیے۔

اے این ایف نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت ملزمہ کے اثاثے ضبط کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں