
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشرقی ایشیا میں کاروباری ہفتے کے آغاز کے ساتھ ہی تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی۔
بی بی سی اردو کے مطابق پیر کی صبح ایشیائی منڈیوں میں برینٹ خام تیل کا ایک بیرل 97 ڈالر 69 سینٹ میں ٹریڈ ہوا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں نشریاتی ادارے سی بی ایس کو انٹرویو دیا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ نہیں کرنا چاہتے۔
ٹرمپ کے اس بیان کے باعث دن بھر تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا رجحان برقرار رہ سکتا ہے۔
تاہم اتوار کے روز خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں اور آئل ٹینکروں سے متعلق کم از کم تین بحری حادثات کی اطلاعات توانائی کی منڈیوں میں دوبارہ تشویش پیدا کر سکتی ہیں۔
