
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت نے مخصوص نشست کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے جے یو آئی کی اپیل خارج کردی۔
جیو نیوز کے مطابق وفاقی آئینی عدالت میں جے یو آئی کی ایک مخصوص نشست کے معاملے پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی،وکیل جے یو آئی نے کہاکہ جے یو آئی نے مخصوص نشستوں کیلئے چار نام دیئے،الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کیلئے فہرست میں تبدیلی نہیں کر سکتا، پاکستان کی تاریخ کا یہ منفرد کیس ہے،جے یو آئی کہہ رہی ہے صدف احسان ان کی امیدوار نہیں، لیکن ہمیں کہا جارہا ہے یہی آپ کی امیدوار ہیں،اگر سیاسی جماعت نے درست فہرست نہیں دی اس میں درستگی مانگی جا سکتی تھی،وفاقی آئینی عدالت نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے جے یو آئی کی اپیل خارج کردی۔
