پاسدارانِ انقلاب کا دو مزید امریکی ڈرونز قبضے میں لینے اور ایک ایم کیو-نائن تباہ کرنے کا دعویٰ

عی Nov 3, 2026 IDOPRESS

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے پیر کی شب دعویٰ کیا کہ جزیرہ قشم کے جنوب میں مزید دو امریکی ایم کیو ایم-170 جاسوس ڈرونز کو قبضے میں لے لیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی جانب سے پکڑے گئے اس ماڈل کے امریکی ڈرونز کی مجموعی تعداد چار ہو گئی ہے۔

بی بی سی اردو کے مطابق آئی آر جی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس کے ایرو سپیس ڈویژن نے جدید الیکٹرانک وارفیئر نظام کی مدد سے ان جاسوس ڈرونز کو ’گراؤنڈ‘ کیا۔


بیان کے مطابق حالیہ کارروائی کے بعد پاسدارانِ انقلاب کے اہلکاروں کے قبضے میں آنے والے امریکی ایم کیو ایم-170 ڈرونز کی تعداد چار ہو گئی ہے۔


آئی آر جی سی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس کی افواج نے آبنائے ہرمز کے مشرقی علاقے کی فضائی حدود میں امریکی فوج کے 55ویں جدید MQ-9 ڈرون کا سراغ لگا کر اسے تباہ کر دیا۔


بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی ملک کے مربوط فضائی دفاعی نظام کے تحت کام کرنے والے ایرو سپیس فورس کے ایک نئے فضائی دفاعی نظام نے انجام دی۔


ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں وہ لمحہ دکھایا گیا ہے جب آبنائے ہرمز کے مشرقی علاقے کی فضائی حدود میں امریکی فوج کے 55ویں ایم کیو-9 ڈرون کا سراغ لگا کر اسے تباہ کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا۔


آئی آر جی سی نے اپنے بیان میں کہا: ’جارح امریکی دشمن ایک بار پھر ایسے ڈرونز کے استعمال کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔‘


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں