حرمین شریفین کے دفاع کے لئے ہم متحد ہیں: ترجمان سعودی فوجی اتحاد

عی Oct 16, 2026 IDOPRESS

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان سعودی فوجی اتحاد میجرجنرل ترکی المالکی نے کہا کہ حرمین شریفین کے دفاع کے لئے ہم متحد ہیں۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترجمان سعودی فوجی اتحاد میجرجنرل ترکی المالکی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے متعدد ہوائی اڈوں، تیل تنصیبات اور بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

ترکی المالکی نے کہا کہ حوثیوں کے حملے بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں، دفاعی نظام نے حوثی ملیشیا کے فائر کئے گئے متعدد میزائلوں اور راکٹ لانچرز کو تباہ کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کی متعدد اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی حوثیوں کی کوشش ناکام بنا دی گئی، یمن کے پہاڑی علاقوں میں حوثی ملیشیا کے اسلحے کے 120 سے زائد ذخیرے تباہ کر دیئے۔

ترجمانی سعودی اتحادی فوج کا مزید کہنا تھا کہ یمن میں صنعا کے بعض علاقوں میں حوثی ملیشیا نے میزائل فائر کئے، صنعا کے متاثرہ علاقوں سے آبادی کا انخلا کیا جارہا ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں