چھوٹے بھائی نے سدھو موسے والا کا مشہور انداز اپنا لیا، ویڈیو وائرل

عی Oct 14, 2026 IDOPRESS

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف آنجہانی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے 2 سالہ چھوٹے بھائی شبھ دیپ سنگھ سدھو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں وہ اپنے بڑے بھائی کے مشہور انداز کی نقل کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ منظر کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے سکوٹیا بینک ایرینا میں سدھو موسے والا کے ہولوگرام ورلڈ ٹور ’سائنڈ ٹو گاڈ‘ کی افتتاحی تقریب کے دوران سامنے آیا۔ویڈیو میں چھوٹے سدھو اپنے بڑے بھائی کا مشہور انداز ’تھاپی‘ اپناتے دکھائی دیے، جس میں وہ اپنی ران پر ہاتھ مارتے ہیں، اس موقع پر ان کے والد بلکور سنگھ اور والدہ چرن کور بھی سٹیج پر موجود تھے۔


سدھو موسے والا کی اسٹیج پر موجودگی کا احساس دلانے کے لیے ہولوگرام ٹیکنالوجی، تھری ڈی عکس بندی، خصوصی بصری اثرات اور گلوکار کی اصل آواز استعمال کی گئی۔

سدھو موسے والا کی موت کے 2 سال سے زائد عرصے بعد 17 مارچ 2024ء کو ان کے والدین کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کا نام بڑے بھائی کے نام پر شبھ دیپ سنگھ سدھو رکھا گیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں