حوثی جان بوجھ کر امریکی انتخابات سے قبل تیل کی قیمتیں بڑھانے کی سازش کر رہے ہیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

عی Oct 14, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حالیہ حملوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثی باغی ایران کے کہنے پر ’انتہائی برا رویہ‘ اختیار کیے ہوئے ہیں اور جان بوجھ کر امریکی انتخابات سے قبل تیل کی قیمتیں بڑھانے کی سازش کر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطاابق ٹروتھ سوشل پر بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ، ’مجھے لگا تھا کہ حوثیوں نے ایک سال قبل اس وقت سبق سیکھ لیا تھا جب ہم نے ان پر شدید ترین بمباری کی تھی‘۔

امریکی صدر نے ایران سے متعلق جلد فیصلہ کرنے کا بھی اعلان کیا اور سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں امریکی صدر نے ایران کو ایک ناکام ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی معیشت تباہ ہوچکی ہے، وہاں مہنگائی کی شرح 300 فیصد تک پہنچ چکی ہے، ایران کے پاس پیسہ نہیں ہے، ایرانی حکومت کے پاس اپنے فوجیوں کو تنخواہیں دینے کیلئے پیسے نہیں ہیں، ہم جلد ایران سے متعلق کوئی فیصلہ کریں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں