لائبہ کیس: پولیس نے لڑکی سے فراڈ کرنیوالے گینگ کو گرفتار کرلیا

عی Oct 12, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فراڈ سے دلبرداشتہ ہو کر اسلام آباد میں مبینہ طور پر زندگی کا خاتمہ کرنے والی لائبہ اعجاز کو اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دینے والے گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں نعمان ، فاطمہ سرور اور عائزہ شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے امریکی ویزا اور سکالرشپ دلوانے کے نام پر مبینہ خودکشی کرنے والی لائبہ اعجاز سے 93 لاکھ روپے لیے، لائبہ کو جعلی سکالرشپ ، یونیورسٹی کے آفر لیٹرز اور فیس کی رسیدیں بھی دی گئیں۔


امریکا میں اعلیٰ تعلیم اور سکالر شپ کا خواب فراڈ ثابت ہونے پر شدید مالی نقصان اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنے والی لائبہ نے 9 اکتوبر کو مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی تھی۔

دوسری جانب پولیس اور ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے اور فراڈ میں مزید افراد کے ملوث ہونے کے امکان پر تفتیش جاری ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں