
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں ای چالان سے بچنے کے لیے غلط نمبر پلیٹوں کا استعمال جاری ہے۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے مطابق کراچی میں جعلی نمبر پلیٹ کا چالان شہدادپور میں پہنچ گیا۔ کراچی میں چلنے والی گاڑی پر لگی جعلی نمبر پلیٹ کا چالان اصل مالک کو موصول ہو گیا۔
چالان میں 1400 سی سی گاڑی صاف نظر آرہی ہے جب کہ چالان میں 660 سی سی سفید گاڑی لکھی گئی جو اصل مالک کے پاس ہے۔
سانگھڑ کی تحصیل شہدادپور کے شہری الطاف لغاری کے پاس 660 سی سی گاڑی ہے اور کراچی میں 1400سی سی گاڑی پر شہری الطاف کی گاڑی کی نمبر پلیٹ لگی ہے۔
شہدادپور کے شہری الطاف کو کراچی گلشن برج پر سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کا چالان جاری کیا گیا۔ شہدادپور کے شہری الطاف کو 10 ہزار روپے کا چالان جاری کیا گیا ہے۔
