5 سزا یافتہ قیدیوں کی اپیلوں کے تمام مقدمات نمٹا دیئے گئے

عی May 25, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے 5 سزا یافتہ قیدیوں کی اپیلوں پر سماعت کرتے ہوئے تمام مقدمات نمٹا دیئے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

دورانِ سماعت ایڈووکیٹ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب احمد رضا گیلانی عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ سزا یافتہ قیدی عبدالحکیم، محسن علی اور اللّٰہ دتہ جیل سے رہا ہو چکے ہیں، سزا یافتہ قیدی شاہد خان بھی جیل سے رہائی پا چکے ہیں جبکہ جاوید اقبال انتقال کر چکے ہیں۔

عدالت کے مطابق دریافت کیا گیا کہ ضمانت قبل از گرفتاری یا بعد از گرفتاری کی اپیلیں زیرِ سماعت ہیں یا نہیں، جس کے جواب میں بتایا گیا کہ نہ تو ایسی کوئی اپیل زیرِ التواء ہے اور نہ ہی اسلام آباد رجسٹری میں اس نوعیت کی کوئی درخواست موجود ہے۔

بعد ازاں تمام تفصیلات سننے کے بعد سپریم کورٹ نے متعلقہ مقدمات نمٹا دیئے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں