راکھی ساونت نے سلمان خان کیلئے پاکستانی دلہن ڈھونڈ لی

ممبئی (ویب ڈیسک)  بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی پاکستانی بہو بننے کی خواہش تو  اب تک پوری نہ ہو سکی لیکن انہوں نے اپنے منہ بولے بھائی سلمان خان

عی Feb 28, 2025 IDOPRESS

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی پاکستانی بہو بننے کی خواہش تو اب تک پوری نہ ہو سکی لیکن انہوں نے اپنے منہ بولے بھائی سلمان خان کیلئے پاکستانی دلہن پسند کر لی۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر راکھی ساونت کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس کے باعث اداکارہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔راکھی نے پاکستان کی خوبصورت اداکارہ ہانیہ عامر کو سلمان خان کیلئے پسند کیا ہے۔

راکھی ساونت نے سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان بھائی، میں نے بھابھی چن لی ہے ہانیہ، سلمان میرے بھائی ہیں اور ہانیہ عامر پاکستان سے میری بھابھی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ہانیہ عامر بالی وڈ آئیں اور سلمان خان کے ساتھ کام کریں۔

انہوں نے ہانیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان دبئی آئے ہوئے ہیں اور میں تمھارے لیے بات کروں گی۔

راکھی ساونت نے مزید کہا کہ شکر ہے بالی وڈ نے سن لی ہے اور ہانیہ بالی وڈ گلوکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں