لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف یوٹیوبر اور وی لاگر رجب بٹ ایک بار پھر تنازع کا شکار ہو گئے، ان کی مبینہ طور پر بیٹے کیوان سلطان کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف یوٹیوبر اور وی لاگر رجب بٹ ایک بار پھر تنازع کا شکار ہو گئے، ان کی مبینہ طور پر بیٹے کیوان سلطان کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، تاہم ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ نے اس ویڈیو کی حقیقت بیان کردی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی شادی شاندار انداز میں ہوئی تھی، تاہم دونوں زیادہ عرصہ ساتھ نہ رہ سکے، شادی کے کچھ عرصے بعد رجب بٹ بیرون ملک چلے گئے جبکہ ایمان فاطمہ حمل کے باعث پاکستان میں ہی رہیں۔
بعد ازاں رجب بٹ کے مبینہ تعلقات کی خبریں بھی سامنے آئیں اور اب دونوں کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے، دونوں کا ایک بیٹا کیوان سلطان ہے جو اس وقت اپنی والدہ کے ساتھ رہ رہا ہے۔
