
لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے لیے ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا، جس کے تحت کسی نئے ٹیکس کے نفاذ کی تجویز شامل نہیں ہوگی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آئندہ مالی سال میں صوبے کی مجموعی ٹیکس وصولیوں کا ہدف تقریباً 712 ارب روپے مقرر کیے جانے کا امکان ہے، ٹیکس آمدن میں سب سے بڑا حصہ سروسز پر جنرل سیلز ٹیکس کا ہوگا، جس سے 320 ارب روپے کی آمدنی متوقع ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق ایکسائز ڈیوٹی سے 128 ارب روپے، سٹامپ ڈیوٹی اور رجسٹریشن فیس سے 90 ارب روپے جبکہ سیلز ٹیکس سے 82 ارب روپے کی آمدنی حاصل ہونے کی توقع ہے، اسی طرح موٹر وہیکل ٹیکس سے 47 ارب روپے، بجلی سے متعلق ٹیکسز اور ڈیوٹیز سے 35.2 ارب روپے جبکہ لینڈ ریونیو کی مد میں 1.7 ارب روپے حاصل ہونے کا امکان ہے۔
