
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر سے لاپتہ بچیوں کو 15روز میں بازیاب کرانے کا حکم دیدیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ آپ کے پاس6سال تھے، کیا یہ وقت تھوڑا تھا؟یہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں 4سال پہلے مبینہ لاپتہ لڑکی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب شعیب خرم عدالت پیش ہوئے،لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر سے لاپتہ بچیوں کو 15روز میں بازیاب کرانے کا حکم دیدیا۔
