
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر دھاوا بولنے کا کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، ابھی بھی وقت ہے بند گلی میں نہ جائیں جہاں سے واپسی کا راستہ نہ ہو۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے حالات سب کے سامنے ہیں،کوہاٹ دھماکے میں پولیس اہلکار اور عام شہری شہید ہوئے،پشاور میں پاک فوج شہدا کے نماز جنازہ میں شرکت کی،خیبرپختونخوا حکومت کا کوئی وزیر جنازے میں شریک نہیں تھا۔
ان کاکہناتھاکہ اسلام آباد پر دھاوابولنے کی تیاری کی جارہی ہے،اسلام آباد پر دھاوا بولنے کا کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا،عدالت کے حکم پر من و عن عمل کرائیں گے،اس بار یہ نہیں ہوگا کہ وہ آئیں اور ملک 10سے 20دن کیلئے بند ہو جائے، اسلام آباد پر دھاوے سے معیشت کو نقصان ہوگا، ابھی بھی وقت ہے بند گلی میں نہ جائیں،جہاں سے واپسی کا راستہ نہ ہو،اس طرح کے ڈراموں سے کچھ حاصل نہیں ہو سکتا، اس بار مستقل لائحہ عمل بنایا جائے گا۔اب یہ نہیں ہوگا کہ یہ لوگ آئیں اور اسلام آباد بند ہو جائے گا، حکومت بار بار اس طرح کی صورتحال کو برداشت نہیں کر سکتی۔
