
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے تیل سے امریکہ اپنے تیل ذخائر میں ہونے والی کمی کو پورا کرے گا۔
ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا کے تیل سے سٹریٹجک قومی ذخائر کو دوبارہ بھرا جائے گا۔ امریکی تیل کے ذخائر بائیڈن دورِ حکومت میں خالی ہوئے، جنہیں دوبارہ بھرنے کا عمل بہت جلد شروع ہو جائے گا۔
دوسری جانب خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کی جنگ کے بعد سے عالمی سطح پر تیل کی فراہمی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
امریکی محکمۂ توانائی کے مطابق پیٹرولیم ذخائر 44 سال کی کم ترین سطح پر آ گئے ہیں۔
