فرانس کی قوم پرست جماعت نیشنل ریلی کی قائد میرین لوپین کی تین سالہ سزا اپیلٹ کورٹ میں برقرار

ٹیک Jul 9, 2026 IDOPRESS

پیرس( زاہد مصطفیٰ اعوان )فرانس کی قوم پرست جماعت نیشنل ریلی RN کی قائد میرین لوپین کی تین سالہ سزا اپیلٹ کورٹ میں برقرار،وقتی پابندی کے باوجود 2027 کے صدارتی انتخابات لڑسکیں گی۔

تفصیلات کےمطابق فرانس کی انتہائی دائیں بازو کی قوم پرست جماعت نیشل ریلی RN کی سربراہ میرین لوپین کو یورپی پارلیمنٹ کی طرف سےدیئے گئے اکتالیس لاکھ یورو کےمعاونین فنڈز کے غلط استعمال(بوگس بھرتیوں) اور کرپشن پرکچھ عرصہ قبل تین سال کی سزا سنائی گئی تھی جس کے خلاف وہ اپیلٹ کورٹ میں گئیں جہاں آج عدالت کی طرف سے انکی تین سالہ سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا گیااور ایک لاکھ یورو جرمانہ بھی کیا۔انکی تین سالہ سزا میں انہیں ایک سال تک الیکٹرانک بریسلٹ لگاکرسابق صدر نیکولا سرکوزی کی طرح پولیس کی نگرانی میں زندگی گزارنی ہوگی البتہ اگر فوری طور پرہائرکورٹ میں اپیل کی گئی تو الیکٹرانک بریسلٹ کی پابندی ہٹ سکتی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں