کیف (ویب ڈیسک) یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرائن کے کچھ اتحادیوں نے کئیو کو ’اشارے‘ بھیجے ہیں کہ عالمی توانائی کی قیمتوں میں

کیف (ویب ڈیسک) یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرائن کے کچھ اتحادیوں نے کئیو کو ’اشارے‘ بھیجے ہیں کہ عالمی توانائی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے پیشِ نظر روس کی تیل کی تنصیبات پر حملوں کو محدود کیا جائے۔
بی بی سی کے مطابق واٹس ایپ کے ذریعے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ اگر روس کی جانب سے بھی اسی طرح کی حکمتِ عملی اپنانے کا بیان سامنے آتا ہے تو یوکرائن ان اشاروں پر عمل کرنے کو تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’حال ہی میں خاص طور پر اس شدید عالمی توانائی کے بحران کے بعد ہمیں کچھ شراکت داروں کی طرف سے پہلے ہی اشارے موصول ہوئے ہیں کہ روس کے تیل اور توانائی کے شعبے پر ہمارے ردعمل کو کس طرح کم کیا جا سکتا ہے۔‘
