
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے تحریری معاہدہ نہ ہونے پر چیک باؤنس کیس میں ملزم کی عبوری ضمانت کنفرم کردی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس محمد ہاشم خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ تھانہ سٹی خانیوال نے ملزم محمد فیصلے کیخلاف 60لاکھ چیک باؤنس کا مقدمہ درج کیا، مدعی کی دوستوں کیساتھ لین دین کا تنازع ہوا، صلح کیلئے ملزم نے گارنٹی چیک دیا،مدعی نے کہانی بدل کر چیک کاغلط استعمال کرتے ہوئے مقدمہ درج کروا دیا۔
