اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جی ایچ کیو حملہ کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو چالان کی نقول فراہم کر دیں تاہم سابق وزیراعظم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جی ایچ کیو حملہ کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو چالان کی نقول فراہم کر دیں تاہم سابق وزیراعظم نے فرد جرم صحت سے انکار کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو نقول فراہمی کیلئے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ اڈیالہ جیل آئے تھے، فرد جرم 8 نومبر کو عائد کی جائے گی۔فرد جرم صحت سے انکار کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میرا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ میں تو گرفتار تھا۔
دوسری جانب، شاہ محمود قریشی کو لاہور جیل ہونے کے باعث چالان کی نقول تقسیم نہ ہو سکیں جس کے باعث سابق وزیر خارجہ کو چالان کی نقول تقسیم کا معاملہ ٹل گیا۔مزید ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں چالان کی نقول تقسیم کی جائیں گی۔