اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما اظہرمشوانی کے 2لاپتہ بھائیوں کی بازیابی کیس میں اٹارنی جنرل نے عدالت سے 2سے 3روز کا وقت مانگ لیا، اٹارنی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما اظہرمشوانی کے 2لاپتہ بھائیوں کی بازیابی کیس میں اٹارنی جنرل نے عدالت سے 2سے 3روز کا وقت مانگ لیا، اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ 2سے 3دن مزید دیدیں بہتر خبر آئے گی،کچھ اور وقت چاہئے ہوگا حکومت اپنا کام کررہی ہے،امید ہے کہ مثبت خبر آئے گی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں اظہر مشوانی کے 2لاپتہ بھائیو ں کی بازیابی کیس کی سماعت ہوئی،دوران سماعت بابراعوان نے کہاکہ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں ایک رپورٹ جمع کرائی تھی، اٹارنی جنرل جیسے آج کہہ رہے ہیں ویسے پہلے بھی کہہ چکے ہیں،اٹارنی جنرل نے کہاکہ وزیراعظم کے علم میں بھی معاملہ لایا گیا ہے، اس کے بعد ایک لاپتہ کارکن واپس آیا، اس عدالت کی سپرٹ کے مطابق سب کام ہو رہا ہے۔