ملتان سلطان نے ڈائریکٹ سائننگ کے تحت اہم آسٹریلوی فاسٹ بولر کو سائن کرلیا

جگہ Nov 24, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملتان سلطانز نے سیزن 12 کے لیے ڈائریکٹ سائننگ کے تحت آسٹریلوی فاسٹ بولر لانس مورس کو سائن کرلیا۔

لانس مورس انٹرنیشنل کرکٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرچکے ہیں اور وہ اس سے قبل میلبورن سٹارز، پرتھ سکورچرز اور ویسٹرن آسٹریلیا کی بھی نمائندگی کر چکے ہیں۔

لانس مورس کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا وسیع ترین تجربہ حاصل ہے۔

اس بارے میں لانس مورس نے کہا کہ ملتان سلطانز کا حصہ بننے کا پہلے بھی سوچ رکھا تھا۔

Fastest to announce the direct signing…. Fastest bowler in HBL PSL 12… Introducing… The Wild Thing. Lance Morris ☄️ Welcome to the Sultans! #itstime @thePSLt20 https://t.co/B9HTtP6SJF

— Multan Sultans (@MultanSultans) November 23,2026 ملتان سلطانز کے سی ای او گوہر شاہ کا کہنا ہے کہ دنیا کے تیز ترین بولر لانس مورس کو ملتان سلطانز میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

گوہر شاہ نے کہا کہ لانس مورس کے آنے سے ملتان سلطانز کا کمبی نیشن بہترین بنے گا، لانس مورس پی ایس ایل 12 میں سب سے تیز گیند باز ہوں گے۔

گوہر شاہ نے کہا کہ ملتان سلطانز ایک ایک کھلاڑی پر فوکس کرتی ہے اور ان کا بھرپور خیال رکھتی ہے، شائقین ناہید رانا کو پی ایس ایل گیارہ میں انجوائے کرتے رہے اس مرتبہ لانس مورس کی تیز گیند بازی انجوائے کریں گے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں