
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی،ملک کی مجموعی صورتحال اور امن و امان کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔
دنیا نیوز کے مطابق چودھری شجاعت نے کہا کہ نئے صوبوں کا قیام عوامی سہولت، بہتر طرز حکمرانی اور ملکی مستقبل سے جڑا ہے،انتظامی یونٹس کو مضبوط اور بااختیار بنانا بھی موثر راستہ ہو سکتا ہے،پاکستان کے سب سے بڑے سٹیک ہولڈرز عوام ہیں،آج درست سمت میں فیصلے نہ کئے تو آنے والا کل معاف نہیں کرے گا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ پاکستانی عوام کی منشا کے مطابق فیصلے کرنا وقت کا اولین تقاضا ہے،وزیر داخلہ نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں قیام امن کے اقدامات سے آگاہ کیا۔
